بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور رپورٹس کی تیاری سست روی کاشکار ہے۔
شہر کے فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور رپورٹس کی تیاری سست روی کا شکار ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں تین ہزار سے زائد ٹیسٹ التواء کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی رپورٹس کے حوالے سے کورونا کے مشتبہ مریض پریشانی کا شکار ہوگئے۔
کورونا وائرس سے متعلق خبروں کی مکمل کوریج
مشتبہ مریضوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں کئی دن سے ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ملی، رپورٹ کے حصول کے لیے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔
قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) فاطمہ جناح اسپتال ڈاکٹر صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ روزانہ پانچ سو کےقریب ٹیسٹ ہورہے ہیں، رش کی وجہ سے ٹیسٹ کی رپورٹس تاخیر کاشکار ہورہی ہیں۔
ڈاکٹر صادق بلوچ نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹ کے لئے وی ٹی ایم کی قلت ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اسپتال میں ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں مگر وی ٹی ایم کا مسئلہ درپیش ہے۔
لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کے لئے وی ٹی ایم لازمی چیز ہے، وفاق سے وی ٹی ایم کی فراہمی کا کہا ہے۔