پشاور میں جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
پشاور میں جیو اور جنگ آفس کے سامنے ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں جیو اور جنگ کے کارکنوں اور دیگر صحافیوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر آزادی صحافت پر حملے کے خلاف اور میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر میر شکیل الرحمٰن کو رہا کرے۔
مظاہرین نے کہا کہ جنگ گروپ کو سچ اور حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک میر شکیل الرحمٰن کو رہا اور جھوٹا مقدمہ ختم نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔