• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کورونا وائرس سے اموات کی سنچری مکمل ہوگئی

پشاور (نمائندہ جنگ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے اموات کی سنچری مکمل ہوگئی ،صوبائی دارالحکومت میں ہفتے کے روز مزید 9اموات ، مرنے والوں کی تعداد 105ہوگئی، پشاور صوبے کا پہلا شہر ہے جہاں کورونا سے اموات 100سے زائد ہوگئیں، ہفتے کے روز پشاور سے مزید 9اموات رپورٹ ہوئیں پشاور میں مرنے والوں کی تعداد 105ہوگئی،نوشہرہ اور سوات میں بھی ایک مریض انتقال کر گئے ہیں صوبے میں اموات 171 ہوگئیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 108نئے مریضوں کے ساتھ صوبے میں مریض 2907ہوگئے۔ پشاور سےمزید 57مریض سامنے آئے ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 1066 تک پہنچ گئی، چارسدہ اورنوشہرہ سےایک ایک، صوابی سے 6، سوات سے 3، دیر پایان سے 8، ملاکنڈ سے 14، چترال پایان سے 2، چترال بالا سے ایک،ایبٹ آباد سے 7،کرک سے 2، کرم اورکزئی سےایک ایک، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے دو مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور ڈویژن میں 1207، مردان ڈویژن میں 201، مالاکنڈ ڈویژن میں 699، ہزارہ میں 196، کوہاٹ میں 153بنوںڈویژن میں 154 اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 33مریض ہیں۔

تازہ ترین