• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافت کی آزادی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سراج الحق

صحافت کی آزادی کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، سراج الحق 


لاہور( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عالمی یوم آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافت کی آزادی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش ہیں اور قومی و بین لاقوامی صحافتی تنظیموں اور کارکنوں کوآزادی صحافت کی اس جنگ میں ہمیشہ ساتھ دینے کا یقین دلاتے ہیں۔ صحافت کی آزادی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے نہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے ۔صحافیوں کی قومی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں آزادانہ کام کے مواقع فراہم کرنے اور جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل کو جلد از جلد پاس کیا جائے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہر حکومت آزادی ٔ صحافت کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے مگر اقتدارمیں آنے کا بعد پہلا وار صحافت پر کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین