• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی ،ارسلان قادرنے پاکستان کو فتح دلادی

کراچی ( نیوز ڈیسک) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے کینیڈا کو1-3 گول سے شکست دے دی۔ میزبان ملائشیا اور نیوزی لینڈ کا میچ 3-3 سے ڈرا ہوگیا۔ بھارت نےجاپان کو زیر کیا۔ ملائشیا کے شہر ایپوہ میںمیچ دو گول کرنے والے  ارسلان قادر پاکستان کے ہیرو ثابت ہوئے ۔ انہوں نے پہلا گول 27 ویں جبکہ دوسرا ایک منٹ بعد ہی پینلٹی کارنر پر اسکور کیا۔ 48 ویں منٹ میں رچرڈ ہولڈرتھ نے گول اسکور کرکے خسارہ کم کیا لیکن محمد توثیق نے 52 ویں منٹ میں ملنے والے پینلٹی کارنر کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور گول داغ کر میچ کینیڈین ٹیم کی پہنچ سے دور کردیا۔ بھارت نے جاپان کے خلاف خسارے میں جانے کے بعد بمشکل فتح حاصل کی۔ جاپان کی جانب سے 17 ویں منٹ میں کیٹازاٹو نے پینلٹی کارنر پر گول اسکور کیا بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ اورکپتان سردار سنگھ نے دوسرا اور فیصلہ کن گول اسکور کرکے میچ جیت لیا۔
تازہ ترین