راولپنڈی (نمائندہ جنگ ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی ترقی اور خوشحالی کے لئے تعلیم کا فروغ ضروری ہے لیکن باکردار قوم تیار کر نے کے لئے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دینا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سکول سٹم کی نیو سٹی، واہ ماڈل ٹائون اور لالہ رخ واہ کینٹ کی برانچوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ والدین بچوں پر ہر وقت کتابوں اور تعلیم کا بوجھ لادنے کی بجائے اُنہیں کھیل کود کے مواقع بھی فراہم کریں کیونکہ تعلیمی و ذہنی ترقی کے لئے نوجوانوں کو سپورٹس اور کھیل کود پر بھی توجہ دینی ہوگی، تقاریب سے چیئرمین سکول سٹم طاہر محمود خان اور کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے وائس پریزیڈنٹ امجد کاشمیری نے بھی خطاب کیا۔