• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، انڈے لڑانے اور فروخت کرنیکا کام عروج پر پہنچا گیا

پشاور(احتشام طورو، وقائع نگار ) اندرون شہر میں افطاری کے بعد انڈوں کا کاروبار شروع ہو گیا ہے گلی محلوں میں افطاری کے بعد بچوں کی بڑی تعداد ابلے انڈوں کی فروخت کرتے ہیں مختلف رنگوں کے انڈوں کی فروخت 10سے 20روپے میں ہوتی ہے انڈوں کو لڑانے پر بچے اور بڑے شرطیں بھی لگاتے ہیں جبکہ انڈے کی نوک کو چیک کرنے کیلئے منہ اور دانتوں کو استعمال کرتے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد ایک ہی جگہ بیٹھ کر انڈوں پر شرطیں لگا رہے ہیں جس سے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے خدشات ہیں۔ تاہم والدین کی غفلت اور پولیس کی نااہلی کے باعث انڈوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہاہے۔ سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین