• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کو قابل تجدید توانائی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ توانائی کمیٹی کو مسابقتی عمل کے ذریعے نئی بجلی پیداواری کمپنیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں داخلے پر بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ کمیٹی کو مستبقل میں بجلی کی مانگ اور اس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کو مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے مارکیٹ کا ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں ہے، جبکہ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ، پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ اور مختلف بجلی ساز اداروں کے سی ای اوز کی تقرری مکمل ہو چکی ہے۔

کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتا یا گیا کہ وزارت توانائی میں پالیسی سازی کیلئے ٹیکنکل ڈائریکٹوریٹ بنانے کیلئے کام جاری ہے۔

اجلاس کے دوران وزارت بحری امور نے ملکی تیل کی اسٹوریج کی آف شور صلاحیت بہتر بنانے کی رپورٹ پیش کی۔

اعلامیہ کے مطابق اس رپورٹ کا معاشی جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کردی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید، وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ 

تازہ ترین