• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

کشمیر میں بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے، کشمیر کا آئینی تشخص ختم کرنے،اسے بھارت میں ضم کرنے اور کشمیری عوام کی زندگیوں کا گھیرا تنگ کرنے سمیت ان کی زندگیوں کو ختم کرنے جیسے مزموم مقاصد کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی تنظیم احرام نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کونسل کو اپنے تحفظات و خدشات سے آگاہ کر دیاہے، جسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنے آیندہ مارچ میں ہونے والے 43 اجلاس میں باقاعدہ بحث کے لیے منظور کر لیا ہے ، جو ایک بہت بڑی کامیابی ،جسے کشمیریوں کی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن آف امریکن مینارٹی ( احرام)کی طرف سے لکھے گے خط میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں واضح طور پر یہ تحریر کیا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی نسل کشی اور قتل عام کے ذریعے آبادی کے تناسب کو بگاڑنے اور تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔

احرام تنظیم نے مودی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم پوری دنیا پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے ارباب اختیار کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی منزل یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اور پائیدار پالیسی پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔حریت لیڈر برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے احرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ ہماری سفارتی کاوشوں اور دن رات کی دوڑ اور ملاقاتوں سے انسانی حقوق کونسل برائے اقوام متحدہ نے کشمیریوں پر تشدد ، قتل غارت اور نسل کشی پر مبنی رپورٹ کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنا لیا ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے ،جس سے دنیا کو ایک مرتبہ پھر بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اقوامُ متحدہ کی جنرل کونسل کی طرف سے کشمیر پر بھارتی مظالم پر رپورٹ بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے جس سے بھارتی سفارت کاروں کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے گزشتہ دنوں جنیواکا دورہ کیااوربین الاقوامی تنظیموں سمیت یو این انسانی حقوق کونسل میں پاکستان اور کشمیریوں کے مؤقف کی بھرپور نمائندگی کی، جس سے ممبران جنرل اسمبلی اور این جی اوز کے نمائندگان کو مسئلہ کشمیر اور بھارت کے مزموم مقاصد سمجھنے میں مدد ملی ہے ۔ وفاقی وزیر شیریں مزاری نے حریت لیڈرز سے خصوصی ملاقات بھی کی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے جاہرانہ اقدامات نے پورے خطے کو خطرات سے درپیش کر دیا ہے۔ پاک بھارت جنگ چھڑی تو ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے جنگ کے نتائج بے قابو ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری سے حریت لیڈر حمد الطاف وانی ، حسن بانا، یو این کے نمائندے ڈاکٹر اقتدار چیمہ ،ممبر ای یو اورآل پارٹی گروپ آف کشمیر کے صدر کلاس بخنر، فرنک شوالبہ ، آرگناہزیشن آف کشمیر کولیشن و یو این کے نمائندے بیرسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال ملاقات میں موجود تھے ،اس موقع پر بیرسٹر ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے کہا کہ بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعوی کرتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

گزشتہ دنوںلیبر پارٹی کے اندرونی انتخابات میں ڈپٹی لیڈرAngela رینر اور لیڈر Keir Starmer (ایم پی برٹش پارلیمنٹ )کے منتخب ہونے پر پارٹی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،کارکنان کے مطابق دونوں منتخب لیڈر عوام کے اندر اپنا وجود رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل کے حل میں دلچسپی کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ ان کی کامیابی سے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔ مقامی کونسلر کامران خان جنھوں نے انجیلا رینر اور سر کیر کی انتخابی مہم میں دن رات کام کیا اور ووٹرز کو پارٹی انتخابات کے اہمیت سے آگاہ کیا اسی طرح سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان کا کردار بھی مثبت رہا انھوں نے اپنے امیدوار انجیلا رینر کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تازہ ترین