• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ اور امریکا میں پاکستانی صحافیوں کا ایڈیٹر ان چیف جنگ و جیو سے انصاف کا مطالبہ

یورپ اور امریکا میں پاکستانی صحافیوں کا ایڈیٹر ان چیف جنگ و جیو سے انصاف کا مطالبہ


 لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ۔ حمزہ اظہر سلام ) برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے جنگ و جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمان سے انصاف کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اوور سیز پاکستانی جرنلسٹس ایکشن کمیٹی نے میر شکیل الرحمان پر الزامات کو جھوٹے ، ناقابل اعتبار اور منقسمانہ قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان کا مواخذہ کر ے جو صحافیوں کو بدنام کر رہے ہیں ۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر برطانیہ اور یورپ میں کم از کم چار صحافتی یونینوں سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد صحافیوں نے ایک براہ راست سیشن میں وزیر اعظم عمران خان سے میڈیا پر حملے بند کر نے ، حقوق کو یقینی بنانے اور اس کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا جس کا وعدہ انہوں نے اپوزیشن میں ہو نے کے دوران کیا تھا ۔ میر شکیل لارحمان کی گرفتاری کے تناظر میں انہوں نے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔ قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق پاکستان میں میڈیا کی آزادی ختم ہو تی جا رہی ہے ۔نیب اور حکومت کی جانب سے میڈیا کے خلاف اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ برطانیہ ، یورپ اور امریکا میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے پاکستان میں آزادی صحافت پر حملوں کے خلاف اظہار یکجہتی کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سچ بولنا دشوار ہو گیا ہے جو سچ بولے اسے دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اجلاسمیں سوئیڈن میں گزشتہ دنوں ایک پاکستانی صحافی ساجد حسین کی موت بھی زیر غور آئی جو دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے ۔

تازہ ترین