لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے ہیں،حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈراسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے جاری کئے ہیں۔ حمزہ شہباز8 مئی کوپنجاب اسملی کے اجلاس میں شریک ہوں گے،اس سے قبل مسلم لیگ (ن )کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے۔