• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے باشعور افراد بی این پی کو ہی نجات دہندہ سمجھتی ہیں،غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے نصیرآباد سے ایڈووکیٹ سرور لاشاری اور صحافی ارشاد احمد لاشاری کو ان کے رفقائے کار اوردوست واحباب کے ہمراہ سردار اخترجان مینگل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی این پی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پڑھے لکھے اور پروفیشنل افراد کی پارٹی میں شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہاں کے شعور رکھنے والے افراد بی این پی کو بلوچستان کےعوام کے لیےنجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پارٹی نے یہاں کے عوام اور صوبے کے اجتماعی ،قومی مفادات کو اولیت دی۔ اکثرسیاسی جماعتیں عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد اقتدار کے حصول کی کوششیں کرتی ہیں اور وہ عوامی مسائل کو اہمیت دینے کی بجائے ذاتی ،گروہی ،علاقائی اور سیاسی مفادات کواولیتی دیتی ہیں جبکہ ملک اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی این پی عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کے باوجود مرکز اور صوبے میں شراکت اقتدار پر اپنی توانائیاں صرف کرنے کی بجائے صوبے کےعوام کے اجتماعی مسائل کے حل اور حقوق پر واک واختیار کومدنظررکھتے ہوئے چھ نکات کو ترجیح دی جس کی پارلیمانی سیاست میں مثال نہیں ملتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی اپنے شعبوں میں بلوچستان اور یہاں کے عوام کے غضب شدہ حقوق کی بحالی کےلیے کردار ادا کرینگے۔ 
تازہ ترین