پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈریم پیئر مہم جاری ہے جس میں وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نےسب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پی سی بی کی سوشل میڈیا پرفاسٹ بولروں کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے۔ ڈریم فاسٹ بولروں کی جوڑی کی مہم میں کرکٹرز اور شائقین نے حصہ لیا۔
فاسٹ بولروں کی جوڑی کےلیے 10 لاکھ سے زائد صارفین سوشل میڈیا پر متحرک ہوئے۔
وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی پہلے نمبر پر رہی، وسیم اکرم اور محمد آصف کی جوڑی نے دوسرا نمبر حاصل کیا جبکہ محمد آصف اور محمد عامرکی جوڑی مہم میں تیسرے نمبر پر رہی۔
فاسٹ بولروں کی جوڑی سے پہلے اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی جوڑیاں بھی سامنے آچکی ہیں۔