پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈریم پیئر مہم جاری ہے، جس میں نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ نے وسیم اکرم اور محمد حسنین نے وقار یونس کو اپنا ڈریم پارٹنر چن لیا، محمد عباس نے حسن علی کے ساتھ بولنگ کی خواہش ظاہر کردی۔
پی سی بی کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے۔
فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنا ڈریم پیئر چیمپیئن کپتان عمران خان کے ساتھ بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے رائٹ اینڈ لیفٹ کمبی نیشن کے لیے وسیم اکرم کے ساتھ ڈریم پیئر بنایا۔
فاسٹ بولر محمد حسنین، وقار یونس کے بولنگ ایکشن، جارحانہ مزاج اور اسکلز کے معترف ہیں۔
فاسٹ بولر محمد عباس نے حسن علی کے ساتھ بولنگ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کے کھلاڑیوں میں وسیم اکرم کے ہمراہ بولنگ کا انتخاب کریں گے۔