پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کے ساتھ باؤلنگ پیئر بنانا چاہیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سوشل میڈیا پرفاسٹ بولروں کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے۔ ڈریم فاسٹ بولروں کی جوڑی کی مہم میں کرکٹرز اور شائقین نے حصہ لیا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کےساتھ باؤلنگ پیئر بنانا چاہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ بالروں میں یاسر شاہ کے ساتھ باؤلنگ پیئر بنانا چاہوں گا۔یاسر شاہ نے تیزترین دو سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ ثقلین مشتاق نے’’دوسرا‘‘ ایجاد کیا، سعید اجمل نے اسے جاری رکھا۔