• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن جماعتوں پر کھل کر وار کیے۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس کے میڈیا بریفنگ میں شبلی فراز نےکہا کہ ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اپنے غصےکا اظہار کیا۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کے غصے سے لگتا تھا کہ جیسے کسی شریف آدمی کی پگڑی اچھالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کابینہ کا لاک ڈاؤن نرم کرنے کا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے، ان کے منصوبے اپنے ذاتی فائدے کے لیے تھے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن لیڈر کی وطن واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کمپیوٹر پر بیٹھ کر باتیں تو لندن میں بھی کرسکتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی بری کارکردگی کی وجہ سے سندھ تک محدود ہوگئی، اب ڈر ہے کہ صرف لاڑکانہ تک محدود نہ ہوجائے۔

تازہ ترین