• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں لاک ڈاؤن کے دوران انوکھی شادی نے دھوم مچادی

کیلی فورنیا (جنگ نیوز)دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار اور دیگر معاملات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں۔ ان حالات میں شادی بیاہ جیسی تقریبات کرنا مہنگا پڑسکتا ہے مگر ایک شادی نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی، امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایملی مناشی نامی لڑکی نے اپنی شادی پر منفرد کام کیا اور اپنی شادی کو مزید یادگاربنایا۔ ایملی مناشی کی شادی اپنے منگیتر کے ساتھ طے ہوئی لیکن حالات اچانک خراب ہوگئے اور لاک ڈاؤن ہوگیا۔ ایملی اور اس کے منگیتر پیرس نے شادی منسوخ کرنے کی بجائے سادگی سے شادی کرنے کا سوچا۔اس پر ایملی نے یہ کام کیا کہ جن مہمانوں کو اس نے شادی پر دعوت نامے بھیجے تھے،ان کی تصاویر حاصل کیں اور پھر چرچ کی تمام نششتوں پر یہ تصاویر چسپاں کردیں کہ مہمان تو آئے نہیں چلیں ان کی تصاویر ہی سہی۔ایملی اپنے والد کے ساتھ چرچ آئی جہاں دولہا اس کا منتظر تھا اور پادری نے دونوں کی شادی کرادی۔ ایملی نے چرچ کےہال کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں لوگوں کی تصاویر نششتوں پر چسپاں ہیں۔ایملی کا کہناتھا کہ میں چاہتی تھی کہ میرے تمام رشتہ دار اور دوست میری شادی میں شریک ہوں اور ہماری زندگی کی نئی شروعات میں ان کی دعائیں شامل ہوں لیکن لاک ڈاون کی وجہ سے وہ سب نہ آسکے ۔
تازہ ترین