• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں ہوائیں 15 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
سخت گرمی میں ایک روزے دار بزرگ درختوں کے سائے میں سو رہے ہیں

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجۂ حرارت آج 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے روزے داروں کو ہدایت کی ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران افطار اور سحر میں پانی کا استعمال زیادہ کریں، مرغن کھانوں سے گریز کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
کراچی چڑیا گھر کے ہاتھی بھی گرمی کی شدت سے پریشان ہو کر پانی میں نہا رہے ہیں

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج مختصر دورانیےکی معتدل ہیٹ ویو ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہے اور موسم خشک نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج شہر کا درجۂ حرارت 40 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جبکہ کل درجۂ حرارت 39 سے 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
سندھ سیکریٹریٹ چورنگی پر کبوتر گرمی بھگانے کے لیے پانی میں اٹھکیلیاں کر رہے ہیں (تصویر: سہیل رفیق)

سردار سرفراز نے بتایا کہ 8 مئی سے کراچی میں درجۂ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے جبکہ 12 سے 14 مئی کے دوران ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے تحت بالائی سندھ، جنوبی پنجاب ، کے پی کے اور دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ سسٹم کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، 15مئی کو ایک اور ہیٹ ویو کا امکان

کراچی آج بھی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
روزے کی حالت میں ایک بچہ سخت دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری تلے کھڑا ہو کر سڑک کنارے ماسک فروخت کر رہا ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہےکہ 15 مئی کو گرمی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی خبردار کیا جا چکا ہے کہ شہرِ قائد 5 تا 8 مئی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا جبکہ اس دوران پارہ 43 ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔

تازہ ترین