راولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی سامان نہ ملنے پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بے نظیر بھٹو اسپتال کے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عظیم کا کہنا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ہوں، مگر یہاں پر کورونا وائر س سے بچاؤ کے لیے کسی حفاظتی سامان کا کوئی تصور نہیں ہے۔
ڈاکٹرعظیم نے کہا کہ ہمارے پاس ایمرجنسی میں کوئی کورونا کا مریض آجاتا ہےتو بے دھڑک دیکھتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سے پوچھیں گے تو وہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیں گے۔
ڈاکٹر عظیم نے کہا کہ کل شعبہ بچگان کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں تین لوگوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ ہمارے سارے ساتھی اس وقت انتہائی کھلے ایریا میں کام کررہے ہیں۔