اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد خان نے راولپنڈی اسلام آباد کے آئی آر کمشنروں کو تبدیل کر دیا ہے، راولپنڈی کے کمشنر آئی آر (زونIII-) خالد جاوید کو کمشنر آئی آر (اپیلزI-) اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ مس فرحت قیوم کمشنر زونII آر ٹی او راولپنڈی کو آر ٹی او ر اولپنڈی زون II کے کمشنر آئی آر کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔