• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی ترقی کے مقدمہ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ میں پمز کے ریڈیالوجی کے شعبہ کی سربراہ ، ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی ترقی سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزاراحمد نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے متعلقہ آفس کو کیس کسی دوسرے بنچ میں مقرر کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ آپ کی موکلہ گڑ بڑ کررہی ہیں، لوگوں سے کہتی پھرتی ہیں عدالتوں سے فیصلہ کرالوں گی۔ چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بدھ کے روز ڈاکٹر عائشہ کی ترقی کے حوالے سے سیکرٹری کیڈ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی توفاضل چیف جسٹس نے اپیل گزار ڈاکٹر عائشہ کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی موکلہ گڑ بڑ کر رہی ہیں ،ہمیں ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے پتہ نہیں کیا کیا سننے کو مل رہا ہے ،یہ عدالت سے باہر لوگوں سے کہہ رہی ہیں کہ عدالتوں سے یہ کروالوں گی، وہ کروا لوں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ڈاکٹر عائشہ کا کیس نہیں سننا ہے ،کیس کو کسی دوسرے بنچ میں مقرر کیا جائے،جس پر عدالت میں موجود ڈاکٹر عائشہ نے کہاکہ کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین