ملتان میں گزشتہ روز دریائے چناب میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، اب تک 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
دریائے چناب میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کے دوران 13 سالہ شہزادی کی لاش نکال لی گئی جبکہ گزشتہ روز بھی 18 سال فاروق کی لاش نکالی گئی تھی، جبکہ رقیہ ، فریحہ اور ماجد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں میں تین بہنیں ، ایک بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے جو گندم کی کٹائی کے بعد دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد چونگی نمبر 6 ملتان کے رہائشی ہیں۔