• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ تیزی سے مقبول

ملک میں تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے تک تلاپیہ مچھلی کا بچہ بیرونِ ملک سے برآمد کرنا پڑتا تھا، مگر اب مظفر گڑھ میں اس کی بریڈنگ بھی تیزی سے جاری ہے۔

بہترین شرح منافع کے باعث تلاپیہ مچھلی فارمرز کی اولین ترجیح ہے، بھرپور غذائیت کی حامل اس مچھلی کا بچہ کچھ عرصہ قبل تک تھائی لینڈ سے امپورٹ کیا جاتا تھا۔

اس وقت مظفرگڑھ میں تلاپیہ کے بچے کی تیاری بڑے پیمانے پر کی جا رہی ہے، فارمرز کے مطابق مظفر گڑھ میں تیار ہونے والا تلاپیہ مچھلی کا بچہ سستا اور قابلِ اعتماد ہے۔

مظفرگڑ ھ میں اس وقت تلاپیہ مچھلی کا ماہانہ تقریباً 70 لاکھ بچہ تیار کیا جا رہا ہے، مچھلی کے منہ سے لیے گئے انڈوں سے لے کر ایک انچ کے بچے کی تیاری تک کا کٹھن مرحلہ 21 روز میں مکمل کیا جاتا ہے۔

تلاپیہ مچھلی کے بچے کی تیاری کے بعد اسے ضلع مظفر گڑھ سمیت ملک بھر کے فارمرز کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: نوجوان نے ڈرون کے ذریعے مچھلی پکڑ لی

اس سال بھی تقریباً 5 ہزار ایکڑ رقبے پر تلاپیہ مچھلی کی فارمنگ کی جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سرپرستی کرے تو تلاپیہ کی برآمد سے بھاری زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین