صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے مرض کو چھپاتے ہیں کیونکہ لوگ آئیسولیشن میں جانا نہیں چاہتے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ہوم آئسولیشن میں لوگوں کی مرضی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ گھر بیٹھنے سے فرق نہیں پڑتا۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط ہی ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس کے 9 ہزار 93 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ صوبے میں 171 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔