• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا لاک ڈاؤن پر وفاق کا ساتھ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کا لاک ڈاؤن پر وفاق کا ساتھ دینے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا نے لاک ڈاؤن سے متعلق وفاق کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا بریفنگ میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وہی فیصلہ ہوگا جو وفاق کا ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر طنز کے تیر چلادیے اور کہا کہ سندھ حکومت کورونا وائرس پر سیاست کرنے کے بجائے اپنے صوبے کے متاثرین پر توجہ دے۔

اجمل وزیر نے مزید کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے صوبے کی خبرلیں اور دوسرے صوبوں میں مداخلت نہ کریں۔

شہباز شریف کا نام لیے بغیر مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ایک صاحب لیپ ٹاپ پر بیٹھ کر عوام کو بچانے کے لئے باہر نکلے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں صنعتوں اور تعمیراتی سیکٹر کو مرحلہ وار کھولا جائے گا، صوبے میں ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو کاروبار سیل کردیں گے۔

تازہ ترین