قومی احتساب بیورو (نیب) ملتان نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں شامل تفتیش کرلیا۔
نیب ملتان نے شہباز شریف کو چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں غیر قانونی الاٹمنٹ پر تحریری سوالنامہ بھیج دیا ہے۔
نیب ملتان کے ترجمان قیصر محمود کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق ایم این اے بلیغ الرحمان نے لال سہانرا نیشنل پارک کے 144 متاثرین میں چولستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 14400 کنال اراضی غیرقانونی طور پر تقسیم کی۔
ترجمان نیب کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوا دیا گیا ہے تاکہ وہ اس کا جواب دیں۔
نیب کی جانب سے شہباز شریف کو 18 مئی تک تحریری طور پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔