کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ کراچی بہت ہی صاف ستھرا شہر ہے۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گلوکار شہزاد رائے نے تصویر شیئر کی جس میں کراچی کی گندگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، انہوں نے ساتھ لکھا کہ انشا ﷲ ہماری قوم ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے گی اور ماشا ﷲ کراچی بہت ہی صاف ستھرا شہر ہے۔شہزاد رائے کی تصویر اور پیغام پر لوگوں نے جواب میں تبصرے بھی کئے ہیں۔