• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر قابو پانے میں 1سال لگ سکتا ہے،تیمور سلیم جھگڑا

کورونا پر قابو پانے میں 1سال لگ سکتا ہے،تیمور سلیم جھگڑا


وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے میں شاید ایک سال لگ جائے۔

ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس ایک مسلسل چیلنج ہے، جس پر قابو پانے میں ٹائم لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ہے، اس کے لیے زیادہ سے زیادہ بجٹ مختص کریں گے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں کاروبار شام 4 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران عوام اور تاجر برادری کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی آزمائش ہے

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی آزمائش ہے۔

اجمل وزیرنے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کورونا کے خلاف ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جو دکاندار حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد نہیں کرے گا موقع پر اُس کاروبار بند کروائیں گے۔

تازہ ترین