• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید صاحب بتا دیں ،وہ وزیر ہیں یا نیب کے پی آر او ،احسن اقبال

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ شیخ رشید صاحب بتا دیں کہ وہ وزیر ہیں یا نیب کے پی آر او ہیںʼانہیں کس نے بتایا کہ نیب عید کے بعد ٹارزن بنے گا نیب نے شہباز شریف کو دوبارہ نوٹس بھیج دیا ہے لیکن آٹا ،شوگر مافیا کے خلاف کچھ نہیں ہو رہاʼ جب سے کورونا کی وبا آئی ہے حکومت یہ فیصلہ نہیں کرسکی کہ لاک ڈاون کرنا ہے یا نہیںʼ پنجاب حکومت کہہ رہی ہے کہ درخواست کریں گے کہ بڑے شہروں سے لاک ڈاؤن نہ ہٹایا جائے۔ ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس حکومت میں فیصلوں کا فقدان دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین