پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں اپنے والدین اور 5 بہن بھائیوں کو آگ لگانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم نے والد کے ڈاٹنے پر گھر کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، واقعے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈسکہ کے محلہ گلہ شیخاں والا میں علی حمزہ نامی ملزم نے 22 اپریل کو رات کے وقت تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔
آگ سے جل کر ملزم کے والد اشرف اور والدہ یاسمین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 5 بہن بھائیوں کو زخمی حالت میں لاہور میو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: نامعلوم شخص نے دکان کو آگ لگا دی
اسپتال میں ملزم کی بہن فوزیہ، ثوبیہ اور بھائی حیدر بھی جانبر نہ ہوسکے۔
ملزم نے واقعے کو حادثے کا رنگ دیا تھا، پولیس نے شک کی بنا پر ملزم کو حراست میں لے لیا تو ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا۔