پشاور میں کورونا کے خلاف جنگ کے ہراول دستے ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، پولیس کی جانب سے فرنٹ لائن ہیروز کو سلامی پیش کی گئی ۔
کورونا وباء کے خلاف بر سر پیکار ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب پولیس سروسز اسپتال پشاور میں ہوئی ۔
اس موقع پر فرنٹ لائن ہیروز کو پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
ڈاکٹروں اور طبی عملہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کورونا وباء کے خاتمے کے لیے آخری دم تک لڑیں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا مقصد ان کو یقین دلانا ہے کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں اکیلے نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے ۔