• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر اسپتال ملتان: کورونا سے صحتیاب ڈاکٹرز ڈیوٹی پر پہنچ گئے

نشتر اسپتال ملتان:کورونا سے صحتیاب ڈاکٹرز ڈیوٹی پر پہنچ گئے


نشتر اسپتال ملتان کے کورونا وائرس سے صحت یاب ڈاکٹر دوبارہ ڈیوٹی پر پہنچ گئے۔

ملتان کے 26 ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد اپنے فرائض ایک بار پھر سنبھال لیے ہیں۔

ایسے بہادر اور باہمت مسیحاؤں کو سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ اُن کے ساتھی ڈاکٹراور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ملک بھر میں ہر شعبہ زندگی کے افراد نے کورونا وائرس کے فرنٹ لائن سولجرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس حوالے سے پشاور ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،سکھر  اور کراچی میں ایونٹ منعقد کیے گئے۔

تازہ ترین