کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عید الفطر سے قبل قو می ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا آن لائن فٹنس ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید کے مطابق کھلاڑیوں کے درمیان اس وقت آن لائن اسکل مقابلے جاری ہیں جس میں سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ایشیائی مقابلے کے لئے بھیجا جائے گا جو آن لائن ہوگا۔کھلاڑیوں کی وڈیو ایشیائی ہاکی فیڈریشن کو بھیجی جائے گی جو ان کھلاڑیو ں کو مقابلے میں شرکت کی اجازت دے گی ،جس میں تین تین کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل مقابلے میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن کی وڈیو ٹیم انتظامیہ کو مل گئی ہیں۔