• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان ( سٹاف رپو رٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان شہریوں سے لاکھوں رو پے مالیت کی نقدی سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ چوک فوارہ پر نامعلوم افراد اسلم کی دکان سے 10 لاکھ 60 ہزار رو پے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ شالیمار کالونی میں نامعلوم افراد نے سجاد حسین کی دکان سے نقدی و سامان لوٹ لیا ۔ ماڈل ٹاون میں نامعلوم افراد شاہد عباس کی کار چوری کرلی ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں مسلح افراد نجی کمپنی کے سیل مین شفیع سے 37 ہزار رو پے چھین لئے ۔ شالیمار کالو نی میں صدام حسین سے نقدی اور اے ٹی ایم کا رڈ چھین لئے گئے ۔ سمیجہ آباد میں نماز جنازہ کے دوران عون محمد سمیت 14 افراد کے موبائل فون چوری ہوگئے۔ قطب پور میں نامعلوم افراد نے شہباز سے موٹرسائیکل چھین لیا ۔قاسم پور کالونی میں سکول سے گارڈر چوری ہوگئے ۔ قاسم پور کالونی میں نامعلوم افراد قیوم کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی و زیوارات لے گئے ۔ بکر منڈی سے لیاقت کا بچھڑا چوری ہو گیا۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ میں مسلح شخص اکرم سے موٹرسائیکل اور نقدی لو ٹ کر فرار ہو گیا ۔یونس نے تھانہ سٹی شجاع آباد کو درخواست دی کہ اس نے دوخواتین کو گھر پر کا م کے لئے رکھا جنہوں نے گھر سے 70 ہزار نقدی اور اڑھائی تولہ سونا چوری کر لیا۔
تازہ ترین