• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے 179 پاکستانیوں کو لے کر پہلی پرواز پہنچ گئی

امریکا سے 179 پاکستانیوں کو لے کر پہلی پرواز پہنچ گئی


امریکا میں پھنسے 179 پاکستانیوں کو لے کر پاکستان ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز وطن واپس پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکیننگ کی گئی۔

چند دنوں میں مزید پروازوں کے ذریعے بھی امریکا سے پاکستانیوں کو لایا جائے گا۔

پی آئی اے کی امریکا سے پہلی ریلیف پرواز پی کے 8722 واشنگٹن ڈی سی سے پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 11 منٹ پر پاکستان کےلیے روانہ ہوئی۔

پرواز تقریباً 13 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی، ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکیننگ کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے نے اس حوالے سے کہا کہ ایئرلائن نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی اجازت لی تھی۔

ترجمان کے مطابق تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یکسوئی سے ملک کی خاطر اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آخری پاکستانی کے وطن واپس آنے تک پوری دنیا سےخصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

تازہ ترین