• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی سے پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی 2 پروازوں کی کراچی آمد

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی دو پروازیں پیر کو متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئیں۔

 سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پہلی پرواز پی کے 8262 پیر کی دوپہر ابوظبی سے کراچی آئی، جس میں 144 مسافر وطن واپس آئے۔

 دوسری پرواز پی کے 8264 بھی ابوظبی سے 151 پاکستانیوں کو لے کر پیر کی شام پونے چھ بجے کراچی پہنچی۔ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر تمام مسافروں کی کورونا وائرس کے سلسلے میں مکمل اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔

مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ اور شاہراہ فیصل پر واقع نجی ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں وہ اپنے خرچے پر قیام پذیر رہیں گے، اور وہ پولیس کی نگرانی میں آئسولیشن میں رہیں گے۔

دوسری جانب نجی ہوٹلوں میں قیام و طعام کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے والے مسافروں کو لیبر کیمپ کے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین