سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ کے قریب دو ملزمان نے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ دو ملزمان نے اس کی 9 سالہ بچی کو کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا جیسے میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد زیادتی کی تصدیق ہوگئی تاہم پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔