• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاورکاکشال کے رہائشی عبدالغفار نے بیٹے کی بازیابی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیٹے کی تصویر اٹھائے متاثرہ شخص نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کے موت کے بعد میرے سالوں نے میرے بیٹے ہلا ل خان جسکی عمر دو سال تھی کو اغوا کر کے دولت کیلئے میرے صمدی شوکت کے حوالے کیا کیونکہ اسکی تین شادیوں کے باوجود کوئی اولاد نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے کیس عدالتوں میں چلا اور اب بھی جاری ہے تاہم حالات کی وجہ سے عدلتوں کی بندش کی وجہ سے انصاف میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔
تازہ ترین