آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ پورا ہفتہ کھولی جائیں تو رش کم ہوگا۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم نے پریس کانفرنس کے دوران پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں کھولنے سے گاہکوں کا رش کم ہو جائے گا۔
نعیم میر نے کہا ہے کہ حکومتی ایس اوپیز پر عمل کرکے کاروبار کریں گے۔
نعیم میر نے پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیل مارکیٹ پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایس او پیز میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔