مری میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ مری پریس کلب کے سامنے کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرے کی قیادت صدر مری پریس کلب سدھیر عباسی نے کی۔
اس موقع پر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔