• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف ویلفیئر ونگ پشاور ریجن کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

پشاور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں انصاف ویلفیئر ونگ پشاور ریجن کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ڈاکٹر ندیم عالم صدر جبکہ جاوید آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے.اس حوالے سے نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا. جس میں نو منتخب صدر ڈاکٹر ندیم عالم،فیصل سلیم سینیئر وائس پریزیڈینٹ، وائس پریزیڈینٹ ڈاکٹر غزنہ خالد اور رفیع اللہ مہمند،جنرل سیکرٹری جاوید آفریدی، سیکرٹری خزانہ مومن گورواڑہ، ایڈیشنل جی ایس شہزاد حنیف،ڈپٹی جی ایس رابیہ بصری اور شہریار خان، سیکرٹری قانونی امور گلبت خان اور سیکرٹری اطلاعات حسن نے شرکت کی. اجلاس میں مرکزی صدر حبیب اورکزئی اور ڈپٹی سیکرٹری سینٹرل ونگ باچا سید سنٹرل وائس پریزیڈینٹ انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان اور صدر خیبر پختونخوا آئی ڈبلیو ڈبلیو اشفاق پراچہ اور سنٹرل جائنٹ سیکرٹری عارف یوسف ایڈوکیٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔
تازہ ترین