اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے بیانات قلمبند کر لیے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔
ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی نے بیانات پر جج کے سامنے دستخط کیے۔
ملزمان نے اڈیالہ جیل میں سماعت پر عدالتی سوالنامے کی روشنی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔
ملزمان نے الزامات کے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ایف آئی اے اور وکلائے صفائی سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔
یہ بھی پڑھیئے: عمران فاروق کی کہانی
ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز 19 مئی کو حتمی دلائل کا آغاز کریں گے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل میں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔