• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب تیل کی پیداوار میں یومیہ 1ملین بیرل کمی کریگا

سعودی عرب تیل پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ مزید کمی کرے گا۔

شاہ سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا ویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس ہوا۔

سعودی کا بینہ کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس میں شامل ممالک کو تیل کی پیداوار مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں کمی پر عمل کریں تاکہ عالمی مارکیٹ میں توازن رہے۔

کابینہ کے مطابق سعودی عرب جون سے ایک ملین بیرل یومیہ تیل کی پیداوار مزید کم کرے گا، جبکہ رواں ماہ بھی اضافی کمی پر عملدرآمد کرنےکی کوشش کی جائےگی۔

تازہ ترین