بالی ووڈ ٹاپ ہیرئوئن انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے رواں برس کے آغاز پر تعلق کے خاتمے کا باضابطہ اعتراف کیا تھا، تاہم دونوں کے درمیان ایک بار پھر قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی چند روز قبل ممبئی کے ایک بڑے ہوٹل میں ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، اس موقع پر دونوں انتہائی خوشگوار موڈ میں ہنس بول رہے تھے۔
ملاقات کے بعد جب انوشکا واپس جانے لگیں تو ویرات کوہلی انہیں گاڑی تک چھوڑنے بھی آئے اور پرجوش انداز میں الوداع کیا۔ ملاقات کے موقع پر انوشکا نے کالی کروپ اور اسی رنگ کی اسکرٹ پہنی ہوئی تھی
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے طویل عرصہ گہری دوستی کے بعد چند ماہ قبل ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔لیکن اب کہا جارہا ہے کہ دونوں میں مصالحت ہوگئی ہے۔