وائٹ ہاؤس نے ایرانی اثاثے غیر منجمد کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ایران کے غیر ملکی بینکوں میں منجمد اثاثے بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اس سے قبل خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایک سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ امریکا نے قطر اور دیگر غیر ملکی بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔