• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متعلق حکومتی معاشی پیکیج ڈراما ہے، بلاول بھٹو

کراچی(این این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے وفاقی بجٹ کو کورونا بجٹ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا سے متعلق حکومت کا معاشی پیکج ڈراما ہے۔

ہم نے کورونا کے ساتھ معیشت کو بہتر کرنے کے محاذپر لڑنا ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجزاورسفید پوش افرادکو بھی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا ۔

ہم کوروناکیخلاف حالت جنگ میں ہیں لیکن فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو کوئی سہولت نہیں دی گئی ‘کرونا سے متعلق معاشی پیکج ڈرامہ ہے‘ بی آئی ایس پی اورگندم خریداری کو بھی ریلیف پیکج کاحصہ بنایاگیا۔

تازہ ترین