نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں گجراتی نیوز ویب سائٹ کے ایڈیٹر پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک آرٹیکل کو شائع کرنے پر گرفتار کرلیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ریاست گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی کی جگہ بھارتی وزیر برائے کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز منسوک مانڈاویا لے سکتے ہیں۔