• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست 


اسلام آباد(اے پی پی) نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔نیب نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایاہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کیخلاف شواہد کو نظرانداز کیا‘22اپریل کا فیصلہ کالعدم قراردیاجائے۔ بدھ کے روز نیب کی جانب سے خورشید شاہ کی دو بیویوں بی بی گل ناز اور بی بی طلعت، بیٹے زیرک شاہ، سندھ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ، سید خورشید شاہ کے کزن رحیم بخش اعوان اور بھتیجے کی ضمانت کے فیصلے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین