• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام یومِ عزم کی تقریب

ملتان( سٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی کال پر ملتان یونین آف جرنلسٹس (ایم یو جے) کے زیر اہتمام گزشتہ روز 13مئی کو یومِ عزم کے طور پر منایا گیا، ملتان پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھانے والے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ سیکرٹری جنرل ناصر زیدی، سینئرز صحافی اقبال جعفری اور خاور نعیم ہاشمی کو خراج تحسین پیش بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں میڈیا کے خلاف مختلف پابندیوں اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر روف مان، صدر ایم یو جے شکیل احمد بلوچ، جنرل سیکرٹری شفقت بھٹہ اور فنانس سیکرٹری رانا عرفان الاسلام نے کی۔ مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم یو جے آزادی صحافت کے لئے کوڑے کھانے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے موجودہ سیکرٹری جنرل ناصر زیدی سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، مسعود اللہ خان اور اقبال جعفری کو سلام پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین