• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکنڈھیر ریگی للمہ پشاور کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم

پشاور(وقائع نگار)صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا حلقہ یونین کونسل ملکنڈھیر ریگی للمہ پشاور کے مکین بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں علاقہ کے ضرورت مندوں کو احساس پروگرام پیکج بھی نہ مل سکا، پسماندہ علاقہ کورونا وباءکے دوران مسائل کا گڑھ بن گیا ہے علاقہ سے تعلق رکھنے والی زیادہ تر آبادی یومیہ اجرت پر کام کرتی ہے جن کے مطابق بار بار درخواستیں جمع کرانے پر بھی ان کو احساس پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ کے کئی گھرانے فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق موجودہ جاری کورونا وباءکے دوران کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی تنظیم نے یہاں کا دورہ تک نہیں کیا اور علاقہ کو وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔ علاقہ سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے سابقہ کونسلر اسلام آفریدی خان نے کہا کہ تیمور ظفر جھگڑا جن کا تعلق اس حلقہ سے ہے انہوں نے مشکل حالت میں یہاں کے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا اور اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی یہاں کے عوام کی کسی قسم کی مدد نہیں کی جس کی وجہ سے یہاں کی ضرورت مند لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔انہوں نے ارباب اختیار سے استدعا کی ہے کہ یونین کونسل کے ضرورت مند وں کو راشن اور احساس پروگرام کے رقوم کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔
تازہ ترین